پاکستان میں گندم کی قیمت

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئیندہ سیزن کے لئے گندم کی امدادی قیمت میں 50 سے 80 روپے من تک اضافہ کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے آئیندہ فصل کے لئے بھی امدادی قیمت 950 روپے من برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے ربیع سیزن زرعی پیکج کی بھی منظوری دے دی ہے۔ جس کے تحت آئیندہ فصل کے لئے کسانوں کو بیج اور کھاد کی مفت فراہمی کی جائیگی۔ اور 25 ایکڑ سے زائد رقبے کو 8 فیصد کی شرح سود پر زریعی قرضے دئیے جائین گے۔

جبکہ باقی 5.50 فیصد سود کی بنکوں کی ادائیگی حکومت سبسڈی کے طور پر ادا کرے گی۔ تاہم پنجاب میں 25 ایکڑ سے کم رقبے کے مالک کسانوں کو 2 ہزار 400 روہے فی ایکڑ کے حساب سے معاوضہ دیا جائیگا۔

جبکہ باقی صوبوں کے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو وہاں کی لینڈ ریفارم کے حساب سے امداد دی جائیگی۔ زرائع نےبتایا ہےکہ ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ حکومتی شعبے کے زریعے کسانوں سے براہ راست آئیندہ سیزن کے دوران 6.5 ملین ٹن گندم خریدی جائیگی۔

Leave a Comment